نوکنڈی : سدو آپریشنل بٹالین کے سرمچاروں کی کارروائی 24 گھنٹوں سے جاری

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ( بی ایل ایف)کے ترجمان نے کہا ہے کہ سدو آپریشنل بٹالین (سوب) کے سرمچاروں کی کارروائی چوبیس گھنٹوں سے جاری ہے۔

ترجمان نے کہا کہ نوکنڈی میں سیندک اور ریکوڈک منصوبوں کے غیر ملکی انجنئیرز، عملہ کی رہائش کوارٹر اور دفاتر کیلئے قائم مرکزی کمپاؤنڈ پر 30 نومبر کی رات 8 بج کر 19 منٹ پر بی ایل ایف کے خصوصی بٹالین سدو آپریشنل بٹالین (سوب) کے سرمچارون نے حملہ کرکے کامیابی کے ساتھ کمپاؤنڈ میں داخل ہوئے اور کمپاؤنڈ پر کنٹرول حاصل کرکے جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قابض پاکستانی فوج کے اسپیشل دستے زمینی راستوں کے زریعے اور ہیلی کاپٹرز استعمال کرکے سرمچاروں کا کنٹرول ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم سوب کے سرمچار چوبیس گھنٹوں سے کمپاؤنڈ پر کنٹرول برقرار رکھ کر دشمن کے ساری عزائم ناکام بناتے ہوئے ڈٹ کر دشمن کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قابض ریاست نے اپنی ناکامی اور نقصانات چھپانے کے لئے علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو معطل کردیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ "سدو آپریشنل بٹالین” کا یہ حملہ قابض پاکستان، اس کے غیرملکی شراکت داروں اور استحصالی کمپنیوں کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ بلوچستان کے وسائل بلوچ قوم کی قومی ملکیت ہیں۔

میجر گہرام بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی آزادی اور اس کے وسائل پر بلوچ قوم کی حق ملکیت اور اختیار کو تسلیم کئے بغیر کسی بھی بڑی طاقت یا کمپنی کو یہ اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی کہ وہ قابض پاکستان کے ساتھ گٹھ جوڑ کرکے بلوچ قومی وسائل کو لوٹ مار میں حصہ دار بنے۔ آزادی تک قابض قوت اور اس کے استحصالی شراکت داروں کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

Share This Article