نوکنڈی : سرمچار حساس ٹھکانوں تک پہنچ گئے، فوجی کمک کوبھی پیچھے دھکیل دیاگیا،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کی  آزادی کے لئے سرگرم مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ( بی ایل ایف) نے ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی میں سیندک اور ریکوڈک پروجیکٹ کے کیمپ پر جاری اپنی آپریشن کی مزید تفصیلات میڈیا کو فراہم کرتے ہوئے کہا کہ نوکنڈی میں سیندک اور ریکوڈک پراجیکٹس کے مرکزی کمپاؤنڈ پر کارروائی بدستور جاری ہے ۔

ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ سیندک اور ریکوڈک استحصالی پراجیکٹس کے غیر ملکی عملے کے لیے نوکنڈی میں قائم مرکزی کمپاؤنڈ میں بی ایل ایف کے سدو آپریشنل بٹالین (سوب) کے سرمچار اب بھی مضبوط پوزیشن سنبھالے ہوئے دشمن سے لڑ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دشمن کے اہم اور حساس ٹھکانوں پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ فوجی کمک کے لیے آنے والے دستے کو سوب کے سرمچاروں نے پسپا کر کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔

دوسری جانب پاکستانی میڈیا پر سیکورٹی حکام نے بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور نے ہیڈکوارٹر کے مرکزی دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، اور دھماکے کے فوراً بعد کم از کم 6 مسلح حملہ آور کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے لگے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایف سی کی کوئیک رسپانس فورس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایف سی قلعے میں داخل ہونے والے 3 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔

Share This Article