بلوچستان کے علاقے پنجگور اور مستونگ سے پاکستانی فورسز نے 4 نوجوانوں کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا جبکہ پنجگور اور کوہلو سے 2 لاپتہ افراد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔
گذشتہ دنوں 21 نومبرکو مستونگ کے علاقے شمس آباد سے کلی ٹنڈالاں کے رہائشی عبید اللہ ولد عبدالنبی اور محمد شفاولد سفر خان نامی 2 افرادکوفورسز نے حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔
جبری لاپتہ کئے گئے دونوں افراد محکمہ پولیس میں کانسٹیبل بتائے جاتے ہیں۔
اسی طرح 20 نومبر کو فورسز نے پنجگور کے علاقے پروم کراس سے سیدان کے دو رہائشی نوجوان نوید جان ولد عبدالغنی اور ثنا اللہ ولدمیا کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا۔
پنجگور و مستونگ سے جبری لاپتہ کئے گئے چار وں نوجوانوں کی اب کوئی خبر نہیں ہے ۔
دریں اثنا کوہلو سے 25 اگست کو جبری لاپتہ کئے گئے خالق مولابخش اور پنجگور سے 7 نومبر کو لاپتہ کئے گئے حاجی شعیب ولد واحد بخش نامی 2 افراد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔