بلوچستان کے علاقے بولان میں پاکستانی فورسز پر حملے کی اطلاعات کے ساتھ ساتھ ہلاکتوں کے دعوے بھی سامنے آرہے ہیں۔
مقامی ذرائع کے دعوے کے مطابق فورسزکو ایک سنگین حملے کا سامنا کرنا پڑا جس سے انہیں جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ آج صبح بولان میں بی بی نانی کے مقام پر پیش آیاجہاں نامعلوم مسلح افراد نے پہلے سے گھات لگاکر بھار ی ہتھیاروں سے فورسز کے تین گاڑیوں پر مشتمل قافلے پر حملہ کیا۔
کہا جارہا ہے کہ چالیس منٹ تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، جس کے نتیجے میں فوجی اہلکاروں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
حملے کے بعد فورسز نے بعد سڑک کو مکمل طور پر بلاک کرتے ہوئے ہر طرح کی آمد و رفت معطل کر دی ہے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔