بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے علاقے سریاب میں ریلوے ٹریک کودھماکے سے اڑا دیا گیا۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب میں ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑایا گیا، جس کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا ہے جس کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے بعد پولیس بم ڈسپوزل اسکواڈ کی نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی جب کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
یاد رہے کہ کوئٹہ میں آج مجموعی طور پر پانچ دھماکے ہوئے ہیں۔ آج صبح قمبرانی روڈ پر پولیس و دیگر فورسز کو یکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ گذشتہ شب بھی فورسز کی چوکی کو دستی بموں سے نشانہ بنایا گیا تھا۔