بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر آئی ای ڈی حملے میں پولیس اور ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب اللہ والا چوک پر دس کے قریب اہلکار ناکہ بندی میں مصروف تھے۔
قمبرانی روڈ پر ایک اور دھماکے میں جائے وقوعہ کی طرف بڑھنے والی کرائم برانچ کی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
دوسرا دھماکہ کرائم سین کی ٹیم کی گاڑی پر ہوا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کرائم سین کی گاڑی قمبرانی روڈ سے پہلے دھماکے کی یجانب جارہی تھی کہ موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد ریموٹ کنٹرول سے دیا۔
دوسرے دھماکے سے بھی کوئی نقصان نہیں ہوا۔