کوہلو وگوادر سے فورسز ہاتھوں 4 نوجوان جبری لاپتہ، کراچی سے ایک بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے کوہلو اور گوادر سے پاکستانی فورسز نے 4 نوجوانوں کو حراست میں لیکر جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا جبکہ ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سلوکے رہائشی ایک لاپتہ نوجوان کراچی سے بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔

کوہلو کے مختلف علاقوں سے فورسز اور خفیہ ایجنسیز نے 3 نوجوانوں کو حراست میں لیکر جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا۔

جبری طور لاپتہ کئے گئے نوجوانوں کی شناخت 26 سالہ خالق ولد مولا بخش سکنہ لاسیزئی، ببر ٹک کوہلو، 23 سالہ معروف خان ولد گل شیر سکنہ جارین تھل، لاسی زئی، کوہلو اور 23 سالہ عید و خان ولد گزی سکنہ لاسیزئی، جارین تھل کوہلو کے ناموں سے ہوگئی ہے ۔

معروف خان اور عید و خان کو 10 نومبر جبکہ خالق کو 25 اگست کو انکے گھروں پر دوران چھاپہ حراست میں لیکر جبری لاپتہ کیاگیا ۔

دوسری جانب گوادر سے فورسز وخفیہ اداروں کے کارندوں نے رواں مہینے 24 تاریخ کو گوادر کے رہائشی 18 سالہ طالب علم غلام قادر ولد مراد بخش کو کوسٹل ہسپتال سے حراست میں لیکر اپنے ساتھ لے گئے جس کے بعد وہ لاپتہ ہے۔

دریں اثنا شہنواز بلوچ ولد حاجی اللہ بخش نامی ایک لاپتہ نوجوان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔

شہنواز بلوچ کا تعلق ضلع کیچ کے علاقے سلو بلیدہ سے ہے وہ گذشتہ روز25 نومبر کو کراچی سے بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔

انہیں 3 اپریل 2025 کو فورسز نے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا تھا ۔

Share This Article