تمپ میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ( بی ایل اے)کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں تمپ میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے 24 نومبر کی شام تقریباً چار بجے کے قریب کیچ کے علاقہ تمپ، ملانٹ میں قائم قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ پر گرینیڈ لانچر کے متعدد گولے داغے، جو کیمپ کے اندر جا گرے، جس کے نتیجے میں دشمن فوج کو جانی اور مالی نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کیچ، تمپ کے علاقہ ملانٹ میں قابض پاکستانی چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

Share This Article