کوئٹہ : 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کے خلاف وکلا کا احتجاجی ریلی و مظاہرہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں وکلاء برادری نے 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کو عدلیہ کی آزادی اور آئینی اختیارات کے خلاف قرار دیتے ہوئے احتجاجی ریلی نکالی۔

ریلی ضلعی کچہری سے شروع ہوکر بلوچستان ہائی کورٹ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی میں بڑی تعداد میں وکلاء نے شرکت کی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر آئین کی بالادستی اور عدلیہ کے تحفظ سے متعلق نعرے تحریر تھے۔

وکلاء رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مجوزہ ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے خصوصاً عدلیہ کی خودمختاری کو کمزور کرنے کی کوشش ہیں، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری آئین، جمہوریت اور عدلیہ کے وقار کے لیے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھے گی۔

مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم فوری طور پر واپس لی جائیں، بصورت دیگر ملک گیر احتجاج کی کال دی جائے گی۔

Share This Article