مچھ میں جعفر ایکسپریس پر مسلح افراد کا حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے مچھ میں نامعلوم مسلح افراد نے جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملہ کیا ۔

واقعہ بولان کے علاقے مچھ اورآب گم کے قریب پیش آیا جہاں مسلح افراد نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین پر فائرنگ کی ۔

حکام کے مطابق فائرنگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین کو سیکورٹی کلیئرنس کے بعد منزل مقصود کی جانب روانہ کردیا گیا ۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرین بحفاظت سبی ریلوے اسٹیشن پر پہنچ گئی۔

بلوچ آزادی پسند تنظیمیں ٹرین پر حملوں کی ذمہ داریاں قبول کرتی رہتی ہیں تاہم اب تک اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article