بلوچستان کے ضلع آواران کے تحصیل مشکے میں آج بروزپیر کوصبح پروار پمپ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ایک روڈ تعمیراتی کمپنی پر حملہ کیا۔
ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے منصوبے پر استعمال ہونے والی بھاری مشینریز اور متعدد گاڑیوں کو فائرنگ کے بعد آگ لگا کر مکمل ناکارہ بنا دیا۔
کہا جارہا ہے کہ واقعے میں آدھے درجن سے زائد گاڑیاں اور بھاری مشینریز مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد حملے کے بعد ایک ویگو گاڑی اپنے ساتھ لے گئے۔
واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیںکی ہے ۔
یاد رہے کہ بلو چ قومی وسائل کی استحصال میں شامل کمپنیوں پرحملوں کی ذمہ داری اکثر وبیشتر بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔