بلوچستان کے نصیرآبادکے علاقے باباکوٹ تمبو میں 2 خواتین سمیت 3 افراد کو اغواء کرلیا گیاہے ۔
علاقائی ذرائع کے دعوے کے مطابق خواتین سمیت 3 افراد کا اغوا اراضیات کے تنازع کے باعث ہو اہے۔
پولیس کے مطابق ضلع نصیراباد تمبو باباکوٹ پولیس تھانے کی حدود میں پلال برادری کے درمیان مبینہ زرعی اراضیات کے تنازع پر مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر گزشتہ شب 2 خواتین سمیت 3 افراد کو اغواء کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق مغویان کی باحفاظت بازیابی کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔