بلوچستان کے علاقے سوراب سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو گھر میں گھس کر حراست میں لیکر جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا جبکہ کوئٹہ میں ایک شخص نے خودکشی کرلی۔
سوراب سے اطلاعات ہیں کہ گذشتہ شب 1 بجے کے قریب سوراب گریڈ اسٹیشن لنک روڈ میں 3 گاڑیوں پر مشتمل سول کپڑوں میں ملبوس اداروں کے مسلح افراد نے محمد اسلم کے گھر میں گھس کر اس کے بیٹے محمد شعیب کو زبردستی اپنے ہمراہ لے گئے جس کے حوالے سے اب کوئی بھی خبر نہیں ہے۔
محمد شعیب کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ وہ شدید کرب میں مبتلا ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سے شعیب کی بازیابی کی اپیل کی ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ میں ایک شخص نے خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ کے علاقے چلتن ہاؤسنگ اسکیم میں ایک شخص نے اپنے آپ کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
نعش ہسپتال منتقل کردی گئی جس کی شناخت نور محمد کے نام سے کی گئی ہے ۔
نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔