بی ایس او آزادکایوم ِ بلوچ شہدا کیمپئین اختتام پذیر

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (آزاد) کایوم ِ بلوچ شہدا کیمپئین اختتام پذیرہوگیا ہے ۔

اس سلسلے میں میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں ترجمان نے بلوچ شہدا کے دن کی مناسبت سے بی ایس او آزاد کی جانب سے اپنے جاری کیمپئین کے اختتام کا اعلان کیا ہے۔‎

ترجمان کا کہنا تھا کہ اس میڈیا کیمپئین کے توسط سے ہم نے بلوچ شہدا کے بارے میں بُنیادی معلومات شائع کی، اُن کی زندگی پر ویڈو سمیت اُن کی زندگی اور جہد پر ادارہ کی طرف سے انفوگرافکس اور اُن کی بائیوگرفیاں بھی شائع کی گئیں۔

مزید اس کیمپئین کے توسط سے شہدا کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اُن پر مشتمل آرکائیول ڈیٹا اور فیملی کے پیغامات قوم تک پہنچانے کی کوشش کی گئی، جو اُن کو یاد کرنے سمیت اُن کے جہد کو زندہ رکھنے کی کوشش تھی۔

انہوں نے کہا کہ اپنی گُلزمین پر قربان ہونے کے فلسفہ کو محکم کرنے اور نئی نسل کو اس فلسفہ سے جوڑنے کی خاطر بی ایس او آزاد کے تمام زونز میں اس دن کی مناسبت سے سیمینار، سرکل اور دیگر ایکٹیوٹیز کا انعقاد کیا گیا۔ مزید ادارہ کی جانب سے اس جذبہ شہادت و قربانی پر ایک نغمہ بھی نشر کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ جہد صرف ایک میڈیا کیمپئین تک محدود نہ تھی، بلکہ تمام ممبران اور قوم کی طرف سے اپنے شہیدوں کی یاد میں اُن کی قربانیوں کو نئی نسل کی خاطر مشعلِ راہ کے طور پر منظم کرنے کی ایک سعی تھی۔

انہوں نے کہا کہ آج اس کیمپئین کا تو اختتام ہو رہا ہے، لیکن ہمارے شہید اس جہدِ آزادی میں ہر قدم پر ہمارے ساتھ ہمارے رہبر ہیں، جو ہر گھڑی نہ صرف ہمیں حوصلہ بخشتے ہیں بلکہ آزادی کی یہ تحریک انہی شہادتوں اور قربانیوں کی بدولت آج اس مقام پر قدم بہ قدم آگے سفر کرتی جا رہی ہے۔

Share This Article