لاہور،کوئٹہ اور کیچ سے پاکستانی فورسز ہاتھوں 4 نوجوان جبری لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ اور کیچ سمیت لاہور سےپاکستانی فورسز نے 4 بلوچ نوجوانوں کو حراست میں لیکر جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا جس کے بعد ان کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں ہیں۔

پنجاب کے علاقے لاہورسے اطلاعات ہیںکہ فاسٹ یونیورسٹی لاہور میں زیر تعلیم نوجوان شوزب سلیم ولد حاجی سلیم بزدار سکنہ ماڈل ٹاؤن، ڈیرہ غازی خان کو 23 اکتوبر کو اس وقت جبری لاپتہ کیا گیا جب وہ یونیورسٹی جارہا تھا۔

شوزب سلیم، فاسٹ یونیورسٹی بی ایس سول انجینئرنگ کے ساتویں سمسٹر کے طالب علم ہے۔

ذرائع کے مطابق نوجوان کو خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے جبری طور پر لاپتہ کیا جس کے شواہد بھی موجود ہیں۔

دوسی جانب کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس لنک روڈ کے رہائشی نوجوانوں نجیب اللہ ولد دوران جتوئی کو 22 اکتوبر اور ندیم ولد آزاد خان جتوئی کو 29 اکتوبر کو جبری طور پر لاپتہ کیا۔

دونوں واقعات میں پاکستانی فورسز نے گھروں پر رات کو چھاپہ مار کر نوجوانوں کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا۔

اسی طرح ضلع کیچ کے علاقے کیلکور بالگتر سے پاکستانی فورسز ایف سی نے 18 نومبر کو ایک سترہ سالہ نوجوان امیر بخش ولد گنگزار کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا۔جس کے بعد اس کی کوئی خبر نہیں ہے ۔

امیر بخش کے اہلخانہ نے ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

Share This Article