بلیدہ میں پاکستانی فورسز قافلے پر حملہ، ہلاکتوں کی اطلاعات

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ میں پاکستانی فوج کے ایک موٹر سائیکل سکیورٹی قافلے پر مسلح حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے کئے گئے حملے کے نتیجے میں فوجی اہلکاروں کو جانی نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ آج بروزمنگل دوپہرکو بلیدہ کے علاقے زیردان میں اس وقت پیش آیا جب فوج کے 4 اہلکار دو موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر مرکزی قافلے کو سکیورٹی فراہم کر رہے تھے۔

اسی دوران نامعلوم مسلح افراد نے اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔

سرکار ی سطح پر مذکورہ حملے کے حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا اور نہ ہی کسی تنظیم نے اس کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

Share This Article