کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس کی معطلی میں مزید 2 روز کا اضافہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس کی معطلی میں مزید 2 روز کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات کے مطابق یہ سروس 18 نومبر تک معطل رہے گی۔

حمزہ شفقات نے بتایا کہ انٹرنیٹ سروس کی معطلی میں اضافے کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے اور اس کی معطلی میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر سے گزشتہ ایک ہفتے سے انٹرنیٹ کی بندش سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

Share This Article