یومِ بلوچ شہدا : یہ دن ہمیں شہداء کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، پنجگور میں تقریب

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ نیشنل مومنٹ ( بی این ایم ) کی طرف سے محدود شرکاء پر مشتمل ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ’ بی این ایم شہید دوستا ھنکین پنجگور‘ کے کارکنان نے شرکت کی۔

مقررین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا 13 نومبر کا دن ہمارے لیے محض ایک تاریخ نہیں بلکہ اس دن ہم ان شہدا کو یاد کرتے ہیں جنھوں نے شہید مھراب خان سے لے کر آج تک اپنے سر وطن کے لیے قربان کیے ہیں۔ یہ دن ہمیں ان کی قربانی ، دلیری ، جدوجہد ، نظریہ اور جذبات کا درس دیتا ہے۔

انھوں نے کہا یہ دن اس حقیقت کو آشکار کرتا ہے کہ بلوچ قوم نے اپنے سر قربان کیے لیکن وطن سے دست بردار نہیں ہوئی۔ اے سرزمین پر کسی بھی طاقت نے قبضہ کرنے کی کوشش کی بلوچ نے ان سے جنگ کرکے اپنی سرزمین کی حفاظت کی۔

مقررین نے کہا آج بلوچ جہدوجہد ایک تسلسل کے ساتھ جاری ہے ، یہ انہی قربانیوں کی بدولت ہے۔بلوچ شہداء نے اس تسلسل جاری رکھتے ہوئے یہ تحریک ہم تک پہنچائی۔ اب یہ قومی ذمہ داری ہمارے کندھوں پر ہے کہ ہم غلامی کی زنجیروں کو ہمیشہ کے لیے توڑ کر اپنی آنے والی نسل کو آزاد کریں۔تاکہ بلوچ گلزمین آزاد ہو اور بلوچ ایک عزت مند زندگی کا مالک ہوکر دنیا کے آزاد اقوام کے صفوں میں شامل ہو۔ یہی شہداء کی آروز ہے جسے ہمیں تکمیل کرنا ہے۔

تقریب کا آغاز بلوچ قومی ترانے اور شہداء کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے ہوا۔تقریب کی صدارت ھنکین کے صدر سلطان محمود نے کی جبکہ مہمان خاص بی این ایم کے مرکزی کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر نوکاپ بلوچ اور اعزازی مہمان بی این ایم کے سینئر ممبر سنگر بلوچ تھے۔

تقریب سے ان کے علاوہ بی این ایم کے ممبران شہناز بلوچ اور شہزادی بلوچ نے بھی خطاب کیا۔

Share This Article