نال: حذیفہ غفار کی جبری گمشدگی کیخلاف اہلخانہ کا احتجاج، سی پیک شاہراہ بلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے نال سے تعلق رکھنے والے حذیفہ غفار ولد مولوی عبدالغفار بزنجو کی پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے خلاف اہلخانہ اور علاقہ مکینوں نے احتجاجاًسی پیک شاہراہ کو بند کردیا۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حذیفہ غفار کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے اور جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔

مظاہرے کے باعث علاقے میں ٹریفک کی روانی معطل رہی۔

اہلخانہ کے مطابق حذیفہ غفار کو 5 نومبر 2025 کو نال کے علاقے درنیلی سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا، جس کے بعد ان کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) نے اہلخانہ کے احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ نوجوانوں کی جبری گمشدگیاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں، اور ریاستی ادارے اس عمل کے ذمہ دار ہیں۔

Share This Article