سیکورٹی خدشات : کوئٹہ میں تعلیمی ادارے بھی 3 روز کیلئے بند، امتحانات ملتوی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں سیکورٹی خدشات کے نام پر پہلے سے ریلوے سروسز، بس سروسز ،انٹرنیٹ سروسزبند ہیں جبکہ اب تعلیمی ادارے بھی 3 روز کیلئے بند کرکے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 12 سے 14 نومبر تک بند رہیں گے۔ اس فیصلے میں آرمی پبلک اسکول، فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ، بیکن ہاؤس، دی سٹی اسکول، کوئٹہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور کوئٹہ کالج آف ڈینٹسٹری سمیت دیگر تمام ادارے شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق، ان اداروں میں تدریسی و غیر تدریسی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ کلاس نہم اور دہم کے 13 نومبر کو ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں، جن کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

انتظامیہ نے والدین اور طلبہ سے افواہوں پر دھیان نہ دینے اور درست معلومات کے لیے متعلقہ اداروں کے آفیشل ذرائع سے رجوع کرنے کی اپیل کی ہے۔ شہر میں تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث طلبہ اور والدین میں تشویش پائی جاتی ہے، تاہم حکام نے اس اقدام کو حفاظتی نقطۂ نظر سے ناگزیر قرار دیا ہے۔

Share This Article