ڈیرہ بگٹی میں بلوچ عسکریت پسندوں کے حملوں کا خدشہ، تھریٹ الرٹ جاری

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں بی ایل ایف اور بی آر اے کے مشترکہ حملوں کے خدشے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے تھریٹ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ضلع ڈیرہ بگٹی کے سپرنڈنٹ پولیس کی جانب سے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے کہ ضلع ڈیرہ بگٹی میں بلوچ ریپبلکن آرمی اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کی جانب سے مشترکہ حملوں کا خدشہ ہے۔

تھریٹ الرٹ میں مزید بتایا گیا کہ بی آر اے کے اعلیٰ کمانڈروں کی جانب سے ایک اہم میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ بی ایل ایف کے ساتھ ڈیرہ بگٹی میں تین مشترکہ کیمپ قائم کیے جائیں گے جبکہ بی ایل ایف کی جانب سے بی آر اے کو اسلحہ و گولہ بارود فراہم کیا گیا ہے۔

اس تھریٹ الرٹ کے بعد ضلع ڈیرہ بگٹی بھر میں چیکنگ اور سختی میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ ضلع بھر میں کے گاؤں اور شہروں میں داخلی اور خارجی راستوں پر سخت ترین چیکنگ شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں مہینے کی 2 نومبر کو بی ایل ایف اور بی آر اے نے ایک مشترکہ کارروائی میں ضلع کچھی کے علاقے سنی میں میسر شاہوانی کے مقام پر پاکستانی فوج کے قافلے پر حملہ کر کے انکے پانچ اہلکاروں کو ہلاک کیا جبکہ ان کا اسلحہ اور گولہ بارود بھی ضبط کیا تھا۔

Share This Article