قلات حملے میں پاکستانی فوج کے آلہ کار شاکر سعد اللہ و ساتھی ہلاک کئے، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی( بی ایل ایف)ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قلات حملے میں پاکستانی فوج کے آلہ کار شاکر سعد اللہ و ساتھیوں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قلات میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ کاروائی میں قابض پاکستانی فوج کے آلہ کار اور مسلح جتھے کے سرغنہ شاکر سعد اللہ لانگو اور ساتھیوں کو ہلاک کردیا۔

ترجمان نے کہا قلات کے علاقے منگچر میں سربند کے مقام بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے آلہ کار کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا، سرمچاروں کے حملے میں مسلح جھتے کا سرغنہ شاکر سعداللہ لانگو، شاکر خیراللہ لانگو پسران مولا بخش، محمد کریم ولد محمد سکنہ کوئٹہ محمد ظاہر ولد خالقداد لانگو ہلاک ہوگئے۔ سرمچاروں نے آلہ کار کے ٹھکانے سے اسلحہ اور ایک گاڑی اپنی تحویل میں لے لیا۔

انہوں نے شاکر سعد اللہ لانگو قابض پاکستانی فوج کی تشکیل کردہ نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ کی سربراہی کررہا تھا، جو متعدد آزادی پسند کارکنان کے شہادت میں براہ راست ملوث ہونے سمیت گھروں پر چھاپوں، چادر اور چار دیواری کی پامالی و خواتین و بزرگوں کی تذلیل میں قابض فوج کی سہولت کاری میں ملوث تھا۔

ان کا کہنا تھاریاستی آلہ کار شاکر سعد اللہ لانگو کو قابض پاکستانی فوج نے خاص طور پر مذکورہ علاقے میں گاڑیوں سے بھتہ لینے اور منشیات فروشی کی کھلی چھوٹ دے رکھی تھی۔ آلہ کار قابض فوج کی پشت پناہی میں بندوق کی زور پر لوگوں کی تذلیل اور دیگر معاشرتی برائیوں میں ملوث تھا۔

بیان میں کہا گیابلوچ لبریشن آرمی نے شاکر سعد اللہ لانگو کو بارہا تنبیہہ کی تھی کہ وہ بلوچ مخالف اعمال ترک کردے، تاہم اس نے قابض پاکستانی فوج و خفیہ ادارے ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) کی ایماء پر بلوچ عوام کے خلاف جرائم میں تیزی لانے سمیت بلوچ جہد کاروں کے خلاف بدستور سرگرم رہا۔

ترجمان نے کہا مذکورہ جرائم کی پاداش میں بلوچ لبریشن آرمی نے شاکر سعد اللہ لانگو اور اس کے مسلح جھتے کو کاروائی میں نشانہ بناکر اس کے منطقی انجام تک پہنچادیا۔ بلوچ لبریشن آرمی، بلوچ عوام پر ہونے والے تمام مظالم کا حساب قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں سے ہر صورت لے گی، قومی جرائم میں ملوث افراد کا انجام شاکر سعد اللہ کی طرح ہوگا۔

Share This Article