قلات میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دوبھائیوں سمیت 6 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع قلات میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو بھائیوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

پہلا واقعہ تحصیل خالق آباد کے علاقے سربند میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شاکر سعداللہ لانگو، اس کا بھائی شاکر خیراللہ لانگو سمیت 4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق دیگر ہلاک ہونے والوں میں محمد کریم ولد محمد، سکنہ حال کوئٹہ، اور محمد ظاہر ولد خالقداد شامل ہیں۔

دوسرا واقعے میں دولاشیں برمدہوئی ہیں۔ دونوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

برآمد ہونے والی ایک لاش کی شناخت سمیع اللّٰہ نیچاری کے نام سے ہوئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق نعش ایک ویران مقام سے ملی، جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تاہم فائرنگ کے دونوں واقعات کی وجوہات اور محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

Share This Article