جبری لاپتہ عنایت اللہ بنگلزئی کا 13 سالہ بیٹا سمیت جیونی سے3 طالب علم جبری لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار عنایت اللہ بنگلزئی کا 13 سالہ بیٹے سمیت جیونی سے3 طالب علموں  کو جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسزن کے مطابق جبری لاپتہ عنایت اللہ بنگلزئی کے بھائی اسد بنگلزئی نے وی بی ایم پی سے رابطہ کرکے شکایت کی، کہ ان کے بھتجے 13 سالہ امان اللہ کو سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے 20 فروری کو رات 2 بجے کلی جیو کوئٹہ سے جبری لاپتہ کردیا۔

واضع رہے کہ امان اللہ کے والد عنایت اللہ کو ایف سی کے اہلکاروں نے 23 مئی 2014 کو اسپلنجی سے جبری لاپتہ کردیا، جن کا پروڈکشن آ ڈر بھی کمیشن نے جاری کیا اس کے باوجود عنایت اللہ کو بازیاب نہیں کیا جا رہا ہے، اب اس کے کمسن بیٹے امان اللہ کو جبری لاپتہ کردیاگیا ہے۔

وی بی ایم پی نے کمسن امان اللہ کی جبری گمشدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ امان اللہ اور اس کے والد کے فوری طور بازیابی کو یقینی بنائے۔

دوسری جانب ضلع گوادر کے تحصیل جیونی کے علاقے پانوان سے فورسز نے مزید 2 نوجوانوں کو جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔

لاپتہ کئے گئے نوجوانوں کی شناخت زعیم ولد محمد رحیم اور کمبر ولد امام بلوچ کے ناموں سے ہوگئی ہے ۔

Share This Article