بلوچستان کے علاقے خاران میں نامعلوم مسلح افراد نے ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی تلاشی شروع کردی ہے ۔
علاقائی ذرائع کے دعوے کے مطابق حلیہ سے بلوچ عسکریت پسند مسلح افرادنے خاران جنگل روڈ پر بدو پل کے قریب ایک عارضی چوکی قائم کر کے گزرنے والی گاڑیوں کو روک کر تلاشی لی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ کچھ دیر پہلے پیش آیا۔
اب تک اس واقعہ کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں ۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں بلوچ عسکریت پسندوں نے اپنی کارروائیوںکو وسعت دیدی ہے اور پورے بلوچستان میں آئے روز کسی بھی وقت مرکزی شاہراہوں پر ناکہ بندی کرکے اسنیپ چیکنگ کرتے رہتے ہیں ۔
اب تک اس واقعہ کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔