ضلع آواران : جھائومیں ڈورنز حملے ،زورداردھماکوں کی گونج

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے شورش زدہ ضلع آواران کے علاقے جھائومیں پاکستانی فوج کی ڈورنز حملے اور زوردار دھماکو ں کی آوازوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

علاقائی ذرائع دعویٰ کرتے ہیں کہ پاکستانی فورسزکی جانب سے ڈرونز نے آواران کے علاقے جھاؤ میں فضائی حملہ کیا۔

مقامی لوگوں نے آج بروز جمعہ کو صبح تین زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی ہیں۔

حکام نے ابھی تک واقعے کی تصدیق نہیں کی ہے اور نقصان کی حد بھی معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

یاد رہے کہ ستمبر اور اکتوبر کے مہینے میں ضلع خضدار کے علاقے زہری میں پاکستانی فورسز نے ڈرون حملوں سے خواتین و معصوم بچوں سمیت 9 بے گناہ افراد کو نشانہ بناکر بے دردی سے قتل کیا تھا جسے بعد ازاں اپنی جرائم چھپانے کے لئے بلوچ عسکریت پسند ظاہر کر کے اپنے مین اسٹریم میں میڈیا میں پیش کیا تھا۔

Share This Article