بلوچستان بھر میں ایک مہینے کیلئے دفعہ 144 نافذ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

حکومت بلوچستان نے بلوچستان بھر میں 30 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی، جس کے تحت اسلحہ کی نمائش، جلسے جلوس، دھرنوں اور 5 سے زائد افراد کا اکھٹے گھومنے پر پابندی ہوگی۔

حکومت نے بلوچستان بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے 30 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی۔

سرکاری نوٹی فکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت بلوچستان میں اسلحہ کی نمائش، جلسے جلوس، دھرنے اور پانچ سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی ہوگی۔

حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share This Article