آواران میں پاکستانی فوج پر حملہ، ہلاکتوں کی اطلاعات

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع آواران میں پاکستانی فوج پر ایک حملے میں متعدد اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج بروزجمعرات صبح آواران کے علاقے کنیرا میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوجی دستوں پر جان لیوا حملہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ حملے میں متعدد اہلکار مارے گئے، جب کہ مسلح افراد نے ان کے ہتھیار اور دیگرفوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لئے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔

دوسری جانب حملے کے حوالے سے اب تک سرکاری موقف بھی سامنے نہیں آیا ہے۔

یاد رہے کہ بلوچستان بھر میں فورسز پر بلوچ مسلح تنظیموں کی حملوں اور مین شاہراہوں پر گھنٹوں ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ میں اضافہ ہوا ہے۔

Share This Article