بلوچ یوم شہداء: بی این ایم 8 نومبر کو برلن میں سیمینار منعقد کرے گی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

13 نومبر یوم ِ بلوچ شہداء کی یاد میں بلوچ نیشنل موومنٹ( بی این ایم ) 8 نومبر کو جرمنی کے دارلحکومت برلن میں ایک سیمینار کا انعقاد کرے گی۔

بی این ایم نے عظیم شہداء کی قربانیوں کو یاد کرنے کے لیے تمام مکتبہ فکر سے سیمینار میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہدا نے بلوچستان کی آزادی اور وقار کے لیے اپنی جانیں دیں۔

سیمینار کے مقررین میں بی این ایم کے چیئرمین اکٹر نسیم بلوچ، لندن میں مقیم مصنف اور بلوچ ہیومن رائٹس کونسل کے ایگزیکٹو صدر ڈاکٹر نصیر دشتی ، ورلڈ سندھی کانگریس کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر لکھو لوہانہ،بی این ایم جرمنی چیپٹر کے صدر شر حسن ،کردش سیاسی کارکن اور Dest-Dan Hevi e.Vکے بورڈ کے سرکردہ رکن زیزل اسماعیل اور تامل سیاسی کارکن و محقق، LOTTA کے رکن نیوتھن نانتھا کمارشامل ہیں۔

جبکہ نظامت کے فرائض بی این ایم جرمنی چیپٹرکےجوائنٹ سیکرٹری شالی بلوچ اور بی این ایم جرمنی چیپٹرکے رکن ندیم سلیم سرانجام دیں گے۔

یاد رہے کہ بی این ایم ہرسال 13 نومبر بلوچ شہداء کے دن کی مناسبت سے اندرون بلوچستان اور بیرون ملک متعدد تقریبات کے ذریعے بلوچ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی رہی ہے امسال بھی مرکزی تقریب 8 نومبر کو برلن جرمنی میں سیمینار کی شکل میں ہوگی۔جبکہ یادگاری اجتماعات 8 نومبر کو نیدرلینڈز اور 13 نومبر کو برطانیہ میں بھی ہوں گے۔

اس کے علاوہ بی این ایم کے تمام زونز، چیپٹرز، سیل اور یونٹ شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پروگرام اور سرگرمیاں منعقد کریں گے۔

Share This Article