کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر بم دھماکے،جانی نقصان نہیں ہوا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر گذشتہ شب دو دستی بم کے دھماکے ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق منگل کی شب نامعلوم افرادنے قریبی پہاڑوں سے دو دستی بم پھینکے جو مغربی بائی پا س پر گر کر زوردار دھماکے سے پھٹ گئے۔

دھماکوں سے کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ایف سی حکام موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکھٹے کرنے کے بعد حملہ آوروںکی تلاش شروع کردی ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article