پسنی سے پاکستانی فورسز ہاتھوں ایک نوجوان جبری لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ساحلی علاقے اور ضلع گوادر کے تحصیل پسنی سے پاکستانی فورسز نے گزشتہ شب اپنی چیک پوسٹ سے پسنی کے وارڈ نمبر 1 کے رہائشی آصف حاصل کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

جبری لاپتہنوجوان کے لواحقین کے مطابق، گزشتہ رات تقریباً ایک بجے فورسز نے ہمارے گھر پر چھاپہ مارا، گھر کی تلاشی لی اور اہلِ خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

انکے مطابق چھاپے کے دوران فورسز آصف حاصل کے بارے میں پوچھ گچھ کررہی تھیں، تاہم وہ اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے، اسی روز شام 7 بجے فورسز اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے آصف کو پسنی چیک پوسٹ سے حراست میں لے کر اپنے ہمراہ لے گئے۔

اہلِ خانہ کے مطابق چھاپہ کے دوران فورسز کے اہلکار زبردستی گھر میں داخل ہوکر مکمل تلاشی لی اور موبائل فون اپنے قبضے میں لے لیے، انہوں نے آصف حاصل کے بارے میں پوچھ گچھ بھی کی۔

لواحقین نے مزید بتایا کہ پسنی چیک پوسٹ سے حراست میں لیے جانے کے بعد آصف حاصل کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، جس کے بارے میں کوئی اطلاع فراہم نہیں کی جارہی۔

اہلِ خانہ نے کہا ہے کہ انہیں آصف حاصل کی زندگی اور سلامتی کے حوالے سے شدید خدشات ہیں، انہوں نے ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

Share This Article