بلوچستان کے ضلع آواران میں پاکستانی فورسز کے قافلے پر حملے کی اطلاعات ہیں ۔
مقامی ذرائع سے خبر ملی ہے کہ آواران میں نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے پاکستانی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایاہے ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں متعدد اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں جبکہ حملے میں اور تین گاڑیاں تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ شدید فائرنگ اور دھماکوں کا سلسلہ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔
دوسری جانب اس حوالے سے فورسزحکام کا موقف بھی اب تک سامنے نہیں آیا ہے ۔