دالبندین: ٹریفک حادثے میں معروف گائناکالوجسٹ ڈاکٹر سمیرہ ایاز ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے تحصیل چاغی کے معروف قبائلی و سماجی رہنما محمد ایاز یاگیزئی کی صاحبزادی اور ڈی ایچ کیو اسپتال دالبندین میں تعینات گائناکالوجسٹ ڈاکٹر سمیرہ ایاز نوشکی کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب وہ نوشکی کے قریب سفر کے دوران ایک تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ گئیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

Share This Article