اورماڑہ میں پاکستانی فوج کے 4 اہلکار وںکی ہلاکت، کوہلو میں کریش پلانٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ( بی ایل ایف)کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں اورماڑہ میں پاکستانی فوج کے 4 اہلکار وں ہلاکت اور کوہلو میں کریش پلانٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے یکم نومبر کی صبح تقریباً 8:00 بجے کے قریب اورماڑہ کے مقام کواری شاہراہ پر قابض پاکستانی فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو آئی ای ڈی بم دھماکے کا نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، جبکہ اس میں سوار چار اہلکار موقع پر ہلاک اور باقی شدید زخمی ہوگئے۔ قافلے کی دیگر گاڑیاں اپنے ساتھی اہلکاروں کو بچانے کے بجائے جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ کارروائی مکمل کرنے کے بعد سرمچار بحفاظت اپنے ٹھکانوں پر واپس پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ ایک اور کارروائی میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے 31 اکتوبر کو کوہلو کے علاقے لاسئے زئی کے قریب ببر تاک کے مقام پر ایک تعمیراتی کمپنی پر حملہ کیا۔ سرمچاروں نے وہاں موجود لیویز اہلکاروں کو خبردار کیا کہ وہ خود کو دور رکھیں۔ تاہم لیویز اہلکاروں نے اطلاع کے باوجود سرمچاروں پر حملہ کیا، جس کے جواب میں ایک لیویز اہلکار موقع پر ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اورماڑہ میں قابض پاکستانی فوج اور کوہلو میں تعمیراتی کمپنی پر حملوں میں چار فوجی اہلکاروں سمیت ایک لیویز اہلکار کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

Share This Article