بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے علاقے ڈیگاری میں خاتون سمیت 2 افراد کے غیرت کے نام پر قتل کے مقدمے میں مزید 3 ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔
سیریس کرائمز انویسٹی گیشن ونگ کے مطابق گزشتہ سال جون میں ڈیگاری میں بانو بی بی سمیت 2 افراد کو غیرت کے نام پر قتل کیاگیا تھا، قتل کے مقدمے میں مرکزی ملزم جلال ساتکزئی سمیت تین افراد نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔
ایڈیشنل سیشن جج نے جلال ساتکزئی سمیت تینوں ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی۔
ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر جلال ساتکزئی اور دیگر ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار ہونیوالوں میں مقتولہ کا بھائی بھی شامل ہے۔