ضلع کیچ: زامران سے باپ بیٹے اغوا کے بعد قتل ، لاشیں برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران سے باپ بیٹے کی لاشیں برآمدہوئی ہیں جنہیں قتل کرکے پھینک دیاگیا ہے۔

دونوں کی شناخت کہدہ پیر محمد زامرانی اور ان کے بیٹے عبداللہ یلان زئی کے ناموں سے ہوگئی ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ کہدہ پیر محمد زامرانی معروف شخصیت مرحوم حاجی عبدالرشید زامرانی کے فرزند تھے ۔

ذرائع کے مطابق دونوں افراد کو زامران کے علاقے سے اٹھایا گیا تھا، جنہیں بعد ازاں قتل کرکے لاشیں پھینک دی گئیں۔

واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article