بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتے ہوئے تین الگ الگ دیسی ساختہ بم (IED) حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
حکام کے مطابق یہ واقعات لونی (ضلع سبی)، شادی کور (پسنی، ضلع گوادر) اور چیدگی (ضلع پنجگور) میں پیش آئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملوں کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم سرکاری سطح پر ہلاکتوں یا زخمیوں کی درست تعداد کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں مقامات پر فورسز کی گاڑیوں اور گشت پر بم حملے کیے گئے، جس کے بعد متعلقہ علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
سرکاری اداروں کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، جبکہ مقامی انتظامیہ صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔
دوسری جانب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ہفتہ کو لونی کے علاقے تلاکچ میں نامعلوم افراد کی جانب سے زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ سے کوئلے کے ٹرکوں کے کانوائے کی حفاظت پرمامور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کاموٹرسائیکل ٹکرانے کے نتیجے میں زوردار دھماکہ ہوا جس سے 2سیکورٹی اہلکار عبدالرحمن اورنواب زخم یہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔