بلوچستان کے ساحلی شہر اور ضلع گوادر کے تحصیل اورماڑہ میں پاکستان کی ایک فوجی قافلے کو آئی ای ڈی دھماکے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجی قافلے کی ایک گاڑی آئی ای ڈی دھماکے سے ٹکرا گئی۔
دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی، جس سے گاڑی میں سوار تمام اہلکار ہلاک یا زخمی ہو گئے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔
دوسری جانب واقعہ کے بعد اب تک فورسز حکام کا موقف بھی سامنے نہیں آیا۔