بلوچستان کے علاقے قلات میں پاکستانی فورسز پر ایک حملے میں جانی و مالی نقصانات کے اطلاعات ہیں۔
حملہ قلات کے علاقے شیخری اور مورگنڈ میں ہوا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فورسز کوکاری ضرب پہنچایا۔
کہا جارہا ہے کہ فورسز کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب ان کی پوسٹ پر راشن لے جایا جارہا تھا۔
علاقائی ذرائع کے دعوے کے مطابق حملے کے نتیجے میں فورسز کی 2 گاڑیاں تباہ ہوگئیں جس سے متعدد اہلکار ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد حملہ آوروں نے فورسزکے اسلحات بھی قبضے میں لے لئے۔
سرکاری سطح پر اب تک واقعہ کی کوئی تصدیق نہیں ہوسکی اور نہ ہی کسی تنظیم کا موقف سامنے آیا ہے۔