ڈیرہ بگٹی: ٹریکٹر ٹرالی حادثے کا شکار، خواتین و بچوں سمیت 3 افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی ٹو ڈیرہ بگٹی روڈ پر جن موڑ کے قریب ایک ٹریکٹر ٹرالی حادثے کا شکار ہو گئی۔

اطلاعات کے مطابق حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 3 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے ہیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

علاقے کے رہائشیوں نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اہل علاقہ نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کے خطرناک مقامات کی فوری نشاندہی اور حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

Share This Article