بلوچ سرمچاروں کا ممکنہ حملہ، ضلع کچھی میں تھریٹ الرٹ وارننگ جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کچھی میں کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے ڈھاڈر میں بلوچ عسکریت پسندوں  کی ممکنہ حملوں کے حوالے سے تھریٹ الرٹ وارننگ جاری کی ہے۔

یہ ایڈوائزری باغ نگری تحصیل میں ایک حملے کے چند دن بعد سامنے آئی ہے، جہاں بلوچ عسکریت پسندوں نے متعدد سرکاری عمارتوں کو آگ لگا دی، اور ایک پولیس افسر کو ہلاک کر دیا۔

اپنے تھریٹ الرٹ وارننگ میں سی ٹی ڈی کے ضلعی آفیسرنے تمام قانون نافذکرنے والے اداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خفیہ اور باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلح افراد نے ڈھاڈر پولیس اسٹیشن ،ڈی سی آفس ،ایس پی آفس،نیشنل بنک ،مسلم کمرشل بنک ،نادراآفس، پولیس گشت،پولیس چوکیوں پر حملے ، لوٹ مار اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

تھریٹ الرٹ وارننگ میں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے سیکورٹی کے نظام کو مزید بہتر کریںاور دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال نہ کریں کیونکہ اس پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

Share This Article