جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 5983 ویں روز سے جاری

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچوں کی جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز(وی بی ایم پی) کے احتجاجی کیمپ تنظیم کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نیاز محمد کی سربراہی میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 5983 ویں روز جاری رہا۔

جبری لاپتہ صغیر احمد اور اقرار کے لواحقین نے احتجاج میں شرکت کی، اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، انہوں نے کہا کہ صغیر احمد اور اقرار بلوچ سکنہ آوران کو ملکی اداروں کے اہلکاروں نے رواں سال 11 جون کو اورماڑہ چیک پوسٹ سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم پر منتقل کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے پیاروں کے لیے پرامن طریقے سے جدوجہد کرتے آرہے ہیں، لیکن نہ اب تک صغیر احمد اور اقرار کو منظر عام پر لایا گیا ہے اور نہ ہی انکے حوالے سے ہمیں معلومات کیا فراہم کیا جارہا ہے۔ جسکی وجہ سے وہ شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہے۔

وی بی ایم پی کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نیاز محمد نےحکومت اور ملکی اداروں کے سربراہوں سے اپیل کی، کہ وہ جبری گمشدگیوں کے مکمل سدباب کو یقینی بنانے کے حوالے سے فوری طور پر عملی اقدامات اٹھائیں،اگر صغیر احمد اور اقرار سمیت دیگر لاپتہ افراد پر کوئی الزام ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کرکے انکا اوپن ٹرائل کیا جائے اور جو بےقصور ہے تو ان کی رہائی کو یقینی بنانے میں اپنی کردار ادا کرکے غمذادہ خاندانوں کو زندگی بھر کی اذیت سے نجات دلانے میں اپنی کردار ادا کرے۔

Share This Article