سبی و دالبندین میں مسلح کارروائیاں وجھڑپیں، پوسٹ پر قبضہ، ناکہ بندی،3 اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے سبی اور چاغی اضلاع میں مسلح افراد کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں مختلف مقامات پر سیکیورٹی فورسز اور پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ضلع سبی کے علاقے لَمجی میں مسلح افراد نے مبینہ طور پر پولیس چیک پوسٹ کا کنٹرول سنبھال کر اسلحہ قبضے میں لے لیا۔

اسی علاقے میں ایک اور واقعے میں پولیس گشت پر مامور اہلکاروں سے بھی اسلحہ چھین لیا گیا۔

دوسری جانب ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں مسلح افراد نے N-40 نیشنل ہائی وے پر ناکہ بندی قائم کر دی۔

پاکستانی فورسز نے مبینہ طور پر علاقے میں پیش قدمی کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔

سرکاری حکام نے تصدیق کی ہے کہ جھڑپوں میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے 3 اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔

حکام کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ فورسز نے ناکہ بندی کرنے والے حملہ آوروں کو ہلاک کیا ہے، تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

اب تک ان واقعات کی ذمہ داری کی قبولیت کسی بھی تنظیم کی جانب سے سامنے نہیں آئی۔

Share This Article