بلوچستان کے علاقے خاران میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے پاکستانی فورسز پر حملے کی اطلاعات ہیں۔
واقعہ خاران کے علاقے لجے میں پیش آیا ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے پاکستانی فوج کے قافلے کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ فوجی جارحیت کے لیے علاقے میں داخل ہوئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں 3 فوجی گاڑیاں تباہ ہوئیں جس سے فورسز کواہم جانی نقصانات کا سامنا کرناپڑا ہے۔
واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔
فورسز حکام موقف بھی اب تک سامنے نہیں آیا۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔