پاکستانی فورسز نے بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے نواحی علاقے چلتن کے پہاڑی سلسلوں میں ایک مبینہ کارروائی میں 10 سے زائد مسلح افراد کومارنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
سیکیورٹی ذرائع کے دعوے کے مطابق کارروائی مسلح تنظیم کے کیمپوں کے خلاف کی گئی، اور مارے گئے تمام افراد کا تعلق مسلح تنظیم سے ہے۔
پاکستانی فورسز حکام نے حسب روایت مارے جانے والے افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔
ماضی میں فورسز کی اس طر ح کی متعدد کارروائیاں جعلی ثابت ہوئی ہیں جن میں مارے جانے والوں کی شناخت پہلے سے جبری لاپتہ کے طور پر ہوئی ہے۔
فورسز کی حالیہ مبینہ کارروائی اور10 سے زائد افراد کی ہلاکت کے دعوے نے جبری لاپتہ افرادلواحقین کو شدید تشویش میں ڈال دیا ہے ۔
یاد رہے کہ فورسز کی اس طرح کی کارروائیاں عموماً مشکوک اور متنازع قرار دی جاتی ہیں کیونکہ وہ زمینی سطح پر مقامی صحافیوں کے ہاتھوں رپورٹ نہیں ہوتے محض فورسز حکام کی ایک پریس ریلیز کےذریعہ میڈیا کی زینت بنتے ہیں ۔