ضلع کیچ: مند میں  لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے دھرنا تیسرے روز بھی جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند بلوچ آباد سے 23 اکتوبر 2025 کو تین افراد فہد بلوچ، ہارون بلوچ اور حمود بلوچ کے مبینہ طور پر سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں حراست کے بعد لاپتہ ہونے کے واقعے کے خلاف اہلِ خانہ اور علاقہ مکینوں کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر لاپتہ افراد پر کوئی قانونی الزام ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے، بصورتِ دیگر انہیں جلد از جلد بازیاب کرایا جائے۔

دھرنے میں خواتین، بچوں اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سے متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا گیا، تاہم اب تک ان افراد کے بارے میں کوئی اطلاع فراہم نہیں کی گئی۔ تاہم سرکاری سطح پر واقعے کی ترتید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں جبری گمشدگیوں کے واقعات کے خلاف لواحقین اور انسانی حقوق کی تنظیمیں وقفے وقفے سے احتجاج اور دھرنے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Share This Article