بلوچستان کے علاقے قلات میں شدید جھڑپوں کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔
کہا جارہا ہے کہ مسلح افراد نے شیخری مورگنڈ اور شاہ مردان کے علاقوں میں پاکستانی فورسز پر دو حملے کیے ہیں۔
علاقائی ذرائع جھڑپ میں فورسز کے جانی نقصانات کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔
ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ عسکریت پسند اور فورسز کے درمیان شدید نوعیت کی جھڑپیں جاری ہیں ،جس کی وجہ سے کیمپ سے شدید فائرنگ اور دھماکے کی آوازیں آرہی ہیں۔
جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کیمپ سے دھواں بھی اٹھتا نظرآ رہا ہے۔
اب تک اس حملے کی پوری تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
سیکورٹی حکام کا موقف بھی تاحال سامنے نہیں آیا ۔