سوراب: گدر میں مسلح افراد کا لیویز چوکی پر حملہ ، 3 اہلکار اغوا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع سوراب کے علاقے گیدر میں پیر کی شب نامعلوم مسلح افراد نے سڑک کی ناکہ بندی کر کے لیویز چوکی پر حملہ کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے 3 لیویز اہلکاروں کو اغوا کر لیا اور اپنے ہمراہ نامعلوم مقام کی جانب لے گئے۔

بعد ازاں 2 کو رہا کر دیا گیا۔

واقعہ کے سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں مغویوں کی تلاش شروع کر دی۔

مزید کارروائی جاری ہے۔

اب تک اس حملے اور اہلکاروں کے اغوا کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article