بلیدہ میں پاکستانی فورسز پر مسلح افراد کا حملہ، اسلحات ضبط

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ کے علاقے رونگان، ریکو میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

حملہ آور جائے وقوعہ سے اہلکاروں کے ہتھیار بھی ساتھ لے گئے۔

تاہم حکام کا موقف تاحال اس حوالے سے سامنے نہیں آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، کئی منٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا اور حملہ آور بعدازاں جاہ وقوعہ سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

اب تک کسی نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

Share This Article