ضلع کیچ : گورکوپ میں پاکستانی فورسز کی بم ڈسپوزل یونٹ پر حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے پاکستانی فورسز کی بم ڈسپوزل یونٹ کو دھماکے سے نشانہ بنایا گیاہے۔

دھماکے کے بعد ہلاکتوں کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق حملہ گورکوپ کے علاقے میں میانی کلگ کے مقام پر ہوا جہاں بم ڈسپوزل یونٹ روڈ کلیئرنس آپریشن میں مصروف تھا۔

حملے میں اہلکاروں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں تاہم اب تک اس کی باقاعدہ تصدیق نہیں ہوسکی۔

حملے کے حوالے سے ابھی تک حکام کا موقف بھی سامنے نہیں آیا اور نہ کسی کسی تنظیم نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

Share This Article